کراچی، لال کوٹھی کے قریب زیر تعمیر عمارت سے 2 مزدور گر کر جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، لال کوٹھی کے قریب زیر تعمیر عمارت سے 2 مزدور گر کر جاں بحق
کراچی، لال کوٹھی کے قریب زیر تعمیر عمارت سے 2 مزدور گر کر جاں بحق

شہرِ قائد کے علاقے لال کوٹھی، شارعِ فیصل روڈ پر زیرِ تعمیر عمارت سے 2 مزدور گر کر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مزدوروں کے لال کوٹھی کے قریب زیرِ تعمیر عمارت سے گرنے کا واقعہ آج پیش آیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مزدوروں کی میتیں جناح ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔ مزدوروں کے گرنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

محبت کی شادی، دلہا دو روز بعد عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق

کراچی پولیس نے مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر تفتیش شروع کردی۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ کرائم سین یونٹ نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مزدور زیرِ تعمیر عمارت میں کام کے دوران گر کر جاں بحق ہوئے۔

مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ مزدور لوہے کی پرانچ ٹوٹنے کے باعث گر گئے جو زنگ آلود تھی۔ مزدوروں کیلئے خاطرخواہ حفاظتی انتظامات کا فقدان تھا۔ نٹ بولٹ بھی زنگ آلود نکلے۔ واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد سی ون ایریا میں دو روز قبل کورٹ میرج کرنے والا نوجوان پانچ منزلہ عمارت سے گر کر اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھا۔

مذکورہ واقعے کے حوالے سے 5 ماہ قبل مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹے کو پولیس نے عمارت سے دھکا دیا۔عمارت سے گرنے والے نوجوان کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔

 ایس ایچ او سپر مارکیٹ ریاض نے بتایا کہ متوفی کی شناخت نبیل کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفی نے شریف آباد کی رہائشی لڑکی سے دو روز قبل کورٹ میرج کی تھی۔

Related Posts