اسٹیل ٹاؤن میں نوجوان ٹرین سے کٹ گیا، لیاری میں خاتون ٹینک میں ڈوب کرہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Woman, two girl killed in road accident in karachi

کراچی: پورٹ قاسم کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جان سے گیا ، لیاری میں گھر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر خاتون ہلاک ہوگئی۔

چھیپا ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم اسٹیل ٹاون ٹرین کی ٹکرسے ایک شخص ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت احسان اللہ ولد اقبال عمر18سال ہوئی ،ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔

دوسری جانب لیاری کھڈا مارکیٹ گلی نمبر 2کے قریب گھر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

مزید پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ کا آرزو کی عمر کے تعین کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت سکینہ زوجہ شریف عمر50سال ہے، ہلاک ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔

Related Posts