پاکستانی قوم 1965ء کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کا 85واں یومِ پیدائش آج منا رہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی قوم 1965ء کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کا 85واں یومِ پیدائش آج منا رہی ہے
پاکستانی قوم 1965ء کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کا 85واں یومِ پیدائش آج منا رہی ہے

پاکستانی قوم سن 1965ء میں لڑی گئی پاک بھارت جنگ کے قومی ہیرو ایم ایم عالم کا 85واں یومِ پیدائش آج منا رہی ہے جس کے دوران ان کے جنگی کارنامے یاد کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم ایم عالم نے ڈھاکہ کے سرکاری ہائی اسکول سے 1951ء میں گریجویشن کی اور 1952ء میں پاک فضائیہ میں شامل ہوئے۔ ان کا خاندان 1971ء میں سقوطِ ڈھاکہ کے بعد پاکستان آگیا۔

افسانوی جنگی ہیرو کے طور پر ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کیلئے ناقابلِ شکست ثابت ہوئے۔ 

جنگی پائلٹ کے طور پر ایم ایم عالم وہ پہلے شخص ہیں جن کا نام کراچی کے پی اے ایف میوزیم میں ہال آف فیم کی لسٹ میں سب سے اوپر درج ہے۔ سن 1965ء میں ان کی خدمات پر انہیں قومی ہیرو سمجھا جاتا ہے۔

حکومتِ پاکستان نے ایم ایم عالم کو ان کی ناقابلِ یقین خدمات کے اعزاز میں ستارۂ جرات سے نوازا۔ فضائی لڑائی کے دوران ایم ایم عالم نے 9 بھارتی طیاروں ہاکر ہنٹرز کو مار گرایا اور تاریخ رقم کردی۔

تیس سیکنڈ میں ایم ایم عالم نے 5 بھارتی طیارے گرائے جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔ سن 1982ء میں ائیر کموڈور کے طور پر ریٹائر ہونے والے ایم ایم عالم نے 18 مارچ 2013ء میں 77 سال کی عمر میں کراچی میں وفات پائی۔ 

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کا ڈاکٹر اسامہ ریاض کو قومی ہیرو کا درجہ دینے کا فیصلہ

Related Posts