سندھ حکومت سانحہ بلدیہ فیکٹری اور عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹس آج جاری کریگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh govt to make Uzair Baloch, Nisar Morai, Baldia Town JIT reports public today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سندھ حکومت سانحہ بلدیہ فیکٹری ،عزیر بلوچ اور نثار مورائی سے تحقیقات کے حوالے سے جے آئی ٹی رپورٹ آج جاری کریگی۔

حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت جے آئی ٹی کی تینوں رپورٹس کو منظر عام پر لائے گی اور انہیں محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ بدنام زمانہ گینگسٹر عزیر بلوچ سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ میں آصف علی زرداری یا فریال تالپور سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے کسی تعلق کا ذکر نہیں ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خصوصاً وفاقی وزیر علی زیدی کا پیپلزپارٹی سے تعلق کاالزام بالکل بے بنیاد اور محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے،مرتضیٰ وہا ب نے علی زیدی کو چیلنج کیا کہ وہ اپنے الزامات کو ثابت کریں یا استعفیٰ دیں۔

مرتضیٰ  وہاب نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے بارے میں ہمیشہ جھوٹے بیانات دیئے جاتے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ علی زیدی ثابت کریں کہ عزیر بلوچ کو آصف زرداری یا فریال تالپور نے احکامات دیئے تھے۔

مزید پڑھیں: روشن پروجیکٹ کیس میں نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو کل دوبارہ طلب کرلیا

ادھر ایک علیحدہ پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ جاری کرنا سیکورٹی رسک کا خطرہ ہے اس لئے پیپلز پارٹی عزیر بلوچ کے حوالے سے جعلی رپورٹ جاری کرے گی۔

Related Posts