شام میں روس کے فضائی حملے اور بم دھماکے میں 19افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Syria blasts
شام میںروس کے فضائی حملے اور بم دھماکے ،26افراد ہلاک

ادلب: شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں روسی فوج کے ایک فضائی حملے اور سرحدی قصبے تل ابیض میں کاربم دھماکے میں19 افراد ہلاک ہوگئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ تل ابیض میں بم دھماکے میں13 عام شہری ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ۔انہوں نے کرد جنگجوؤں پر اس بم دھماکے کا الزام عائد کیا۔

تل ابیض پر ترکی کی سکیورٹی فورسز کا کنٹرول ہے اور انھوں نے گذشتہ ماہ وہاں سے کرد ملیشیا وائی پی جی کے زیر کمان شامی جمہوری فورسز (ایس ڈی ایف) کو نکال باہر کیا ہے۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اس بم دھماکے میں 14 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی اورکہاکہ ان میں ترکی نواز شامی باغی بھی شامل ہیں۔

یہ پرھیں: شام میں کسی فریق نے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی،ڈونلڈ ٹرمپ

رصدگاہ کی ایک اور اطلاع کے مطابق صوبہ ادلب کے جنوب میں واقع گاؤں جبلہ پر روس کے ایک فضائی حملے میں6 شہری مارے گئے۔

ان تمام کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔رصدگاہ نے اس فضائی حملے کا تعیّن پرواز کے انداز ، طیارے اور بمباری میں استعمال کیے گئے بارود سے کیا ۔

اس تنظیم کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ روس کا31 اگست کو ادلب میں اعلانِ جنگ بندی کے بعد یہ سب سے تباہ کن فضائی حملہ ہے۔قبل ازیں اسی صوبے میں روس فضائی حملوں میں آٹھ اور شہری بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

Related Posts