لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈکپ کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کےدوران 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ نسیم شاہ کو انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا اور اس طرح وہ ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
انضمام الحق نے بتایا کہ قومی اسکواڈ میں بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔
ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد رضوان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا اور اسامہ میر جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان کو رکھا گیا ہے۔
پیٹ کمنزبھارت کے خلاف کھیلیں گے یا نہیں؟ بیان سامنے آگیا
واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہورہا ہے جس کے لیے ٹیمیں بھارت پہنچنا شروع ہوگئی۔
پاکستان کو ورلڈکپ میں پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے ساتھ ہے جبکہ اس سے پہلے قومی ٹیم وارپ میچز کھیلے گی۔