اسلام آباد میں 18 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں 18 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی
اسلام آباد میں 18 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی

چیف کمشنر اسلام آباد کی سربراہی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے 18 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیف کمشنر عامر علی احمد کی سربراہی میں اسلام آباد ورکنگ ویلفیئر پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں رکنِ قومی اسمبلی راجہ خرم نواز، ڈی جی آئی سی ٹی شفق ہاشمی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

ورکنگ ویلفیئر پارٹی اجلاس کے دوران مجموعی طور پر 18 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی جن کے تحت سڑکوں کی تعمیر، ،  نالہ جات کی تعمیر اور پلیوں سمیت مین واٹر سپلائی اور تحصیل آفس اسلام آباد میں ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے کہا کہ منصوبہ جات کی تعمیر میں تعمیراتی معیار کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں گے تاکہ اسلام آباد کے شہری علاقوں کی طرح دیہی علاقوں میں بھی بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے۔

گفتگو کے دوران چیف کمشنر نے کہا کہ منصوبوں پر تقریباٍ ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت آئے گی، جس سے شہریوں کی زندگی آسان بنانا مقصود ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کی مشکلات کو کم سے کم کیا جائے۔ 

Related Posts