کوہاٹ: بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، 17 افراد لقمہ اجل بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوہاٹ: بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، 17 افراد لقمہ اجل بن گئے
کوہاٹ: بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، 17 افراد لقمہ اجل بن گئے

کوہاٹ ٹنل کے قریب بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم ہوگیا جس کے باعث 17 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں ٹنل کے قریب بس اور ٹرالر میں خطرناک تصادم ہوا، جس میں 17 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:پشاور پولیس لائنز دھماکہ کیس، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عہدے سے فارغ

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثہ ٹرالر کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جو مخالف سمت سے آنیوالی مسافر کوچ سے ٹکرا گیا، گاڑی لکی مروت سے پشاور جارہی تھی، جس میں 15 سے زائد مسافر موجود تھے۔

Related Posts