کانگو میں افواجِ پاکستان کی امن کیلئے خدمات باعثِ فخر ہیں۔دفترِ خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کانگو میں افواجِ پاکستان کی امن کیلئے خدمات باعثِ فخر ہیں۔دفترِ خارجہ
کانگو میں افواجِ پاکستان کی امن کیلئے خدمات باعثِ فخر ہیں۔دفترِ خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ جمہوریہ کانگو میں افواجِ پاکستان کی امن کیلئے خدمات ملکی قیادت اور عوام کیلئے باعثِ فخر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان اقوامِ متحدہ کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے دفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے پاک فوج کی خدمات کو قابلِ فخر قرار دیا۔

ترجمان برائے اقوامِ متحدہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں امن کیلئے کام کرنے والی پاک فوج کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پاک فوج نے  جمہوریہ کانگو میں زبردست خدمات سرانجام دیں۔

اقوامِ متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ جمہوریہ کانگو میں مہلک طوفان آئے جن کے دوران پاک فوج نے اقوامِ متحدہ کی طرف سے خدمات انجام دیتے ہوئے سینکڑوں جانیں بچائیں۔

پیغام پر ردِ عمل دیتے ہوئے دفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاک فوج کی خدمات پوری قوم کیلئے قابلِ فخر ہیں۔ 

Related Posts