بھارت میں ہر گھنٹے کینسر کے باعث 159افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔مودی حکومت

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: نریندر مودی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں ہر 1 گھنٹے میں کینسر کے باعث 159 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت میں سرطان تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گزشتہ 8سال میں کینسر کے کم وبیش 30 کروڑ تشویشناک کیسز رپورٹ ہوئے۔ تمام تر معاملات کا انکشاف بھارتی وزیرِ صحت نے لوک سبھا میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی دورے کیلئے پاکستان آمد

وزیرِ صحت ڈاکٹر بھاری پوار نے ایوان کو وقفۂ سوالات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قومی کینسر رجسٹری پروگرام کے تحت سال 2020 میں تقریباً 14لاکھ بھارتی شہری کینسر کے باعث ہلاک ہو گئے جبکہ ہر سال کینسر کے مریض 8.14فیصد بڑھ رہے ہیں۔

ڈاکٹر بھاری پوار کے بیان کے مطابق ایک اندازہ ہے کہ سال 2025 میں 15لاکھ 69 ہزار 793بھارتی شہری کینسر کے باعث ہلاک ہوجائیں گے۔ اب تک اورل کینسر کے 16کروڑ، سینے کے سرطان کے 8 کروڑ جبکہ سرویکل کینسر کے 5کروڑ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

اقوامِ متحدہ کے تحت عالمی ادارۂ صحت نے نریندر مودی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں کینسر کے 20 فیصد مریضوں کا تعلق بھارت سے ہے اور ہر سال اس موذی مرض کے باعث 75ہزار بھارتی شہری جاں بحق ہوجاتے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں کروڑوں کی تعداد میں عوام خطِ افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں جہاں لاکھوں افراد کو اپنے جسم میں کینسر کی موجودگی کا پتہ اس وقت چلتا ہے جب وہ آخری اسٹیج پر پہنچ چکا ہوتا ہے اور جان بچانے کی کوئی صورت باقی نہیں بچتی۔

 

Related Posts