کراچی: 14 ویں سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 4 سے 8 فروری 2020 تک روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں منعقد ہو گی۔ چیمپئن شپ کے دوران مجموعی طور پر 23 میچ کھیلے جائیں گے۔
چیمپیئن شپ میں بین الاقوامی درجہ بندی کے پوائنٹس رکھے گئے ہیں اور 09 مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ 15 بین الاقوامی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
چھ مختلف ممالک بشمول اسلامی جمہوریہ مصر، ملائیشیا ، کویت ، اسکاٹ لینڈ ، ہانگ کانگ اور فرانس کے غیر ملکی کھلاڑی بھی 14 ویں سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔
پہلی سی این ایس اسکواش چیمپئن شپ سا ل2000 میں 6000 امریکی ڈالر کی انعامی رقم پر کھیلی گئی۔ اس انعامی رقم کو وقت گزرنے کے ساتھ بڑھایا گیا جس کا مقصد اس کھیل کو فروغ دینا اور بہترین عالمی کھلاڑیوں کو اس کمپلیکس میں لانا تھا۔
اس سال چیمپئن شپ کے لئے 20,000 امریکی ڈالر کی رقم انعام کے طور پر رکھی گئی ہے۔پاکستان بحریہ ، میری ٹائم تحفظ کی بنیادی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ اس طرح کے بین الاقوامی کھیلوں کے انعقاد کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کے مثبت امیج کو اْجاگر کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
اسکواش کے ساتھ پاکستان نیوی کا لگائو آزادیِ پاکستان کے وقت سے ہے۔ ابتداء میں اس کھیل کا آغاز منوڑا میں ایک سنگل کورٹ سے ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر19 ورلڈکپ، پاکستان نے افغانستان کو شسکت دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی