قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کوچ باب وولمر کی وفات کو 13 سال مکمل ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کوچ باب وولمر کی وفات کو 13 سال مکمل ہو گئے
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کوچ باب وولمر کی وفات کو 13 سال مکمل ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر کی وفات کو آج 13 سال مکمل ہو گئے ہیں جبکہ مرحوم باب وولمر کو سن 2005ء میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ بنایا گیا تھا۔

سن 2007ء کے ورلڈ کپ میں باب وولمر نے بطور کوچ اپنا کردار ادا کیا۔ ابتدائی مرحلے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز اور آئر لینڈ کے ہاتھوں شکست کھائی تاہم اس میں باب وولمر کی کوچنگ کا کوئی قصور نہیں تھا۔

پاکستانی ٹیم کی دھڑے بندیوں اور دیگر معاملات کے باعث ٹیم سن 2007ء کا ورلڈ کپ نہ جیت سکی۔ باب وولمر کے مطابق کوچنگ میں سفر بے حد طویل ہوتا ہے جو کبھی ختم ہونے میں نہیں آتا۔

باب وولمر نے 10 ٹیسٹ سیریز کے 28 ٹیسٹ میچز میں کوچ کے طور پر کام کیا۔ پاکستان نے 10 ٹیسٹ میچز جیت لیے۔ سات میچز کا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوسکا جبکہ 11 میں شکست کا سامنا ہوا۔

اگر ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی بات کی جائے تو باب وولمر نے 69 میچز میں کوچ کے فرائض سرانجام دئیے۔ پاکستان نے ان میں سے 37 میچز جیتے، 3 کا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوسکا جبکہ 29 میچز ہارے۔

کرکٹ کیرئیر میں  باب وولمر 1968ء میں داخل ہوئے جب ان کی عمر 20 سال تھی اور انہوں نے برطانیہ کی کاؤنٹی کینٹ ٹیم میں شریک ہو کر کھیل کی ابتدا کی۔

ورلڈ کپ 2007ء میں قومی ٹیم آئر لینڈ کے ہاتھوں ہار گئی جس کے بعد 18 مارچ کو باب وولمر اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے جس پر پولیس نے شک ظاہر کیاکہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔

بعد ازاں تفتیش پر معلوم ہوا کہ باب وولمر طبعی موت کا شکار ہوئے تھے۔ کسی نے انہیں زہر نہیں دیا تھا، نہ ہی کسی طرح انہیں قتل کیا گیا۔

ایک  کوچ کے طور پر کرکٹر شعیب ملک سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ باب وولمر کے کردار کی تعریف کی۔ آج باب وولمر کے یومِ وفات کے موقعے پر شعیب ملک نے انہیں یاد کیا۔ 

Related Posts