کابل : نیٹو افواج کے انخلاء کے ساتھ افغانستان میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، طالبان نے مزید 13 اضلاع پر قبضہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک افغان دارالحکومت کابل اور 34 صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ کل 372 اضلاع میں سے 110 پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے۔
صوبہ بدخشاں کے مرکز فیض آباد شہر کے رہائشیوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور طالبان کے مابین جھڑپیں شہر کے قریب ہوگئی ہیں جس سے عوام کو ان کی حفاظت کے خدشات لاحق ہیں۔
مزید پڑھیں:پاک امریکا تعلقات میں تناؤ