پولیس کا ڈکیتی، منشیات فروشی کے خلاف کومبنگ آپریشن، 13ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi police arrested 25 accused including 5 women, 12 street criminals and a bomber

کراچی پولیس نے ابراہیم حیدری میں آر آر ایف کے ہمراہ کومبنگ آپریشن کیا جس کے دوران ڈکیتی اور منشیات فروشی کے متعدد الزامات میں 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کومبنگ آپریشن کیا گیا جس میں ریپیڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کے جوان اور خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

کومبنگ آپریشن کے دوران چار رکنی ڈکیت گروہ سمیت منشیات فروشی میں ملوث 13 افراد گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے 10 کلو سے زائد عمدہ معیار کی چرس، غیر قانونی اسلحہ اور شہریوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فونز برآمد ہوئے۔

آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے ڈکیت گروہ نے کراچی میں ڈکییتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتیں کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قیمتی اسمارٹ فونز کچھ روز قبل ڈکیتی کی واردات کے دوران شہریوں سے چھینے تھے۔

چار رکنی ڈکیت گروہ کے خلاف کراچی کے تھانہ ابراہیم حیدری میں مقدمہ نمبر 289 درج ہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا جن کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں زل رحمان، احمد، رمضان، عزیز رحمان، رحیم اللہ، احسان، عبدالرحمان، عالم، یونس، ارمان، جہانگیر، حمیداللہ اور رفیق شامل ہیں۔ ڈکیتوں سے برآمد کیا گیا اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا جس میں رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا اور مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی۔

گزشتہ ماہ 17 جولائی کے روز ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سرچ آپریشن کیا گیا جس میں رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں قیدیوں کی جامہ تلاشی لی گئی۔

مزید پڑھیں: ملیرجیل میں سرچ آپریشن، گلشنِ اقبال میں پولیس مقابلہ،4ڈاکوگرفتار

Related Posts