کورونا سے متاثرہ مزید 5 افراد ہلاک، ملک میں کیسز کی تعداد 2360ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 127 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 2245 ہو گئی
پاکستان میں کورونا وائرس کے 127 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 2245 ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے 127 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2360ہو گئی ہے۔ 

ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نافذ ہے۔کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے جبکہ ملک بھر کے تعلیمی ، کاروباری اور صنعتی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 31افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 845 کیسز، سندھ میں 709، اسلام آباد میں 58، خیبر پختونخواہ میں 276، بلوچستان میں 164، گلگت بلتستان میں 187 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے باعث 8، خیبر پختونخواہ میں 7، پنجاب میں 9، بلوچستان میں 1 جبکہ گلگت بلتستان میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

وائرس خدشات کے پیشِ نظر حکومت لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کرچکی ہے جبکہ تمام صوبوں میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  صوبہ خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے 23 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 214 ہو گئی جبکہ 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خیبر پختونخواہ کے وزیرِ صحت  نے کہا کہ یکم اپریل کے اختتام تک صوبے میں غیر ملکی و ملکی اور مقامی طور پر 23 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے کیسز 214 ہو گئے

Related Posts