بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار (یوسف خان) کی سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ اس موقعے پر متعدد فنکاروں نے لیجنڈری فنکار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکار دلیپ کمار کی پیدائش کو آج 101 سال مکمل ہو گئے جن کے فکر و فن کو آج بھی سراہا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ میتھڈ ایکٹنگ میں دلیپ کمار جیسے سینئر فنکار کا آج بھی کوئی ثانی نہیں۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0Ijo4NzczOCwicG9zdF9sYWJlbCI6IlBvc3QgODc3MzggLSDYr9mE24zZviDaqdmF2KfYsSDaqduM2LPbkiDZgdmG2qnYp9ixINiq2r7bktifINio2KfZhNuMINmI2YjaiCDaqduSINmB2YTZhduMINiz2KrYp9ix2YjauiDZhtuSINiz2Kgg2qnahtq+INio2KrYpyDYr9uM2KciLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6ODc3MzksImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjEvMDcvRGlsaXAtS3VtYXItMS0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2K/ZhNuM2b4g2qnZhdin2LEg2qnbjNiz25Ig2YHZhtqp2KfYsSDYqtq+25LYnyDYqNin2YTbjCDZiNmI2ogg2qnbkiDZgdmE2YXbjCDYs9iq2KfYsdmI2rog2YbbkiDYs9ioINqp2obaviDYqNiq2Kcg2K/bjNinIiwic3VtbWFyeSI6Itio2r7Yp9ix2KrbjCDZgdmE2YUg2KfZhtqI2LPZudix24wg2qnbkiDZhdi52LHZiNmBINin2K/Yp9qp2KfYsSDYr9mE24zZviDaqdmF2KfYsSDaqduMINmF2YjYqiDaqduMINiu2KjYsSDYqNix2LXYutuM2LEg2qnbjCDYtNmI2KjYsiDaqduMINi12YbYudiqINm+2LEg2KjYrNmE24wg2KjZhiDaqdixINqv2LHbjNuUIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]
معروف بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کا انتقال آج سے 2 سال قبل 7جولائی کے روز بھارتی شہر ممبئی کے ہسپتال میں ہوا تھا جن کی موت کی خبر برصغیر کے شوبز ستاروں اور لاکھوں کروڑوں مداحوں پر بجلی بن کر گری۔
دلیپ کمار جیسا 7 جولائی کے روز انتقال کرجانے والا فنکار سرحد کے دونوں اطراف اپنے مداحوں کو دکھی کر گیا۔بالی ووڈ کے علاوہ پاکستان کے اداکاروں نے بھی دلیپ کمار کی تعریف کی ہے اور ان کے فن کو سراہا۔
دلیپ کمار کون؟
قیامِ پاکستان سے قبل پشاور میں پیدا ہونے والے محمد یوسف خان 40 کی دہائی میں فلمی دنیا میں دلیپ کمار کے نام سے مشہور ہوئے جن کا فلمی سفر 5 دہائیوں پر محیط ہے۔ انتقال سے قبل دلیپ کمار کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا۔
دیوداس، مغلِ اعظم، گنگا جمنا، شکتی، انقلاب، کرما، نیا دور، مدھومتی، مسافر، مزدور، جوار بھاٹا، شہید، جگنو، ندیا کے پار، آگ کا دریا، کرانتی، دنیا، داستان اور سوداگر جیسی مایہ ناز فلمیں دلیپ کمار کے کمالِ فن کا منہ بولتا ثبوت سمجھی جاتی ہیں۔