بی بی سی نے 100 متاثر کن اور بااثر خواتین کی فہرست میں 2 پاکستانی خواتین کو بھی شامل کر لیا ہے جن میں دنیا بھر سے متعدد مشہورومعروف شخصیات شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بی بی سی نے منگل کے روز رواں برس دنیا بھر کی 100 متاثر کن اور بااثر خواتین کی فہرست شائع کی جس میں سابق امریکی خاتونِ اوّل مشیل اوباما، وکیل امل کلونی، فٹبالر ایتانا ہونماٹی، ٹیمنٹ گیبرو اور گلوریا اسٹینم شامل ہیں۔
پاکستان نے تیر اندازی میں بین الاقوامی میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی
بی بی سی کی فہرست میں ہالی ووڈ اسٹار امریکا فریرا اور بیوٹیشن موگل ہڈاکٹن شامل ہیں۔ گزشتہ برس کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آنے والی آسمانی آفتوں میں جنگلات میں لگنے والی آگ، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات شامل ہیں جن پر کام کو اہمیت دی گئی۔
پاکستانی ڈاکٹرز کا کارنامہ، سعودی عرب میں تاریخ رقم
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور اس کے اثرات کو کم کرنے کیلئے مخصوص معاشرتی طبقات کی مدد کیلئے کام کرنے والی خواتین کو بھی بی بی سی نے اپنی فہرست میں شامل کر لیا۔ گلگت بلتستان کی وادئ شمل میں رہنے والی افروز نما بھی ان میں شامل ہیں۔
افروز نما نے کم و بیش 3 دہائیوں تک یاکس اور بھیڑ بکریوں کی دیکھ بھال کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیا جبکہ فہرست میں شامل دوسری پاکستانی خاتون نیہا منکانی نے گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے دوران متاثرین کی امداد کیلئے متاثرہ علاقوں کا سفر کیا۔
نیہا منکانی اور ان کی ٹیم نے سیلاب سے متاثرہ 15ہزار سے زائد خاندانوں کو زندگی بچانے والی پیدائشی کٹس اور مڈوائفری اور دیکھ بھال کی خدمات فراہم کیں۔ انہوں نے عموماً بھی کم وسائل رکھنے والی آبادیوں اورآب و ہوا سے متاثرہ خاندانوں کیلئے کام کیا ہے۔