نجی بینک میں فراڈ، 3کلوسونا، 20لاکھ نقد اور 4گاڑیاں برآمد،10ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نجی بینک میں فراڈ، 3کلوسونا، 20لاکھ نقد اور 4گاڑیاں برآمد،10ملزمان گرفتار
نجی بینک میں فراڈ، 3کلوسونا، 20لاکھ نقد اور 4گاڑیاں برآمد،10ملزمان گرفتار

کراچی: نجی بینک میں 75 کروڑ روپے کے غبن کی انوکھی واردات ہوئی، سونا گروی رکھ کر قرض لینے والی اسکیم میں فراڈ گینگ کے ممبران کے قبضے سے 3 کلو سونا، 20 لاکھ روپے نقد اور 4 گاڑیاں برآمد کر لی گئیں جبکہ 10 ملزمان گرفتار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جے ایس بینک میں فراڈ گینگ نے سونا گروی رکھ کر قرض لینے والی اسکیم کو 75 کروڑ کا چونا لگا دیا۔ فراڈ کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ کو جے ایس بینک فراڈ کیس کی تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ بنا دیا گیا۔ بینک کے 6 ملازمین سمیت 10 ملزمان زیرِ حراست ہیں جن کے قبضے سے 20 لاکھ سے زائد رقم برآمد ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے 4 گاڑیاں اور 3 کلوگرام سونا بھی برآمد کر لیا گیا۔ فراڈ کے مرتکب 10 ملزمان کو آج بینکنگ کورٹ کے روبرو پیش کیا جائے گااور پولیس ان کا ریمانڈ حاصل کرے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں ایک نجی بینک کے عملے نے اپنے ہی بینک کا صفایا کردیا اور 2 برانچز کے منیجرز نے عملے کے ساتھ مل کر کسٹمرز کے جمع کرائے گئے اصلی سونے کے زیورات جعلی سونے سے تبدیل کر ڈالے۔

پولیس نے ابتدائی طور پر ایک برانچ کی خاتون منیجر سمیت 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔ عوام اپنا سونا، زیورات اور دیگر سازوسامان سمیت تمام تر پیسہ بینکوں میں رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں اور جب یہ چیزیں گھر میں رکھی جائیں تو ڈاکہ پڑ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: کروڑوں کاغبن، سونے کے عوض قرض لینے والے کس کا اعتبار کریں؟

Related Posts