پاکستان میں 1 ماہ کے دوران 1 سے 10 سال کے 3000 بچے کورونا سے متاثر

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاکستان میں گزشتہ 1 ماہ کے دوران 1 سے 10 سالہ 3000 بچے کورونا کا شکار
پاکستان میں گزشتہ 1 ماہ کے دوران 1 سے 10 سالہ 3000 بچے کورونا کا شکار

اسلام آباد: گزشتہ 1 ماہ کے دوران پاکستان کے 15 ہزار سے زائد 1 سے 20 سالہ افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جن میں سے 3 ہزار 1 سے 10 سال تک کے بچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزارتِ صحت نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے جس کے دوران بچے اور نوجوان بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔اپریل کے دوران پاکستان کے 1 سے 20 سالہ 19 بچے اور نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔

وزارتِ صحت کے بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والے 19 بچوں میں سے 6 کی عمریں 1 سے 10 سال کے درمیان تھیں۔ بچوں میں کورونا کے 15 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار بچوں کی عمریں 1 سے 10 سال کے درمیان تھیں۔

مارچ 2020ء سے لے کر اب تک 93 ہزار بچے کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر بچوں کیلئے زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ہے، قبل ازیِں 1 روز میں کورونا وائرس کا شکار 2 بچے جاں بحق ہوئے جس سے اپریل کے دوران اموات کی تعداد 7 تک پہنچ گئی۔

 این سی او سی کا گزشتہ ماہ ماہ 24 اپریل کو کہنا تھا کہ یکم سے 23 اپریل تک کورونا کے باعث 7 بچے جاں بحق ہوگئے۔ یکم فروری سے 23 اپریل تک کورونا کا شکار 1 سے 10 سال کی عمر تک کے 14 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا سے 24 گھنٹوں میں 2 بچے جاں بحق، اپریل میں اموات 7 ہو گئیں

Related Posts