مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت جاری،مزید3کشمیری شہید

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian-Occupied-Kashmir

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نےضلع کٹھوعہ میں دو نوجوانوں کوفائرنگ کرکےجبکہ تیسرے نوجوان کو تھانے میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شہیدکردیا۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، کرفیو کے 42ویں روزقابض فورسز نےمزید 3 کشمیری نوجوانوں کوبےدردی سے شہید کردیا جس کےبعدوادی میں کہرام مچ گیا۔

شہید نوجوانوں کے لواحقین نے قابض فورسز کے خلاف شدید احتجاج کیا،کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، بھارتی فوج نے کشمیریوں‌ پر پیلٹ گنوں سےفائرنگ کی جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے۔

واقعے کےبعدمقبوضہ وادی میں  کرفیو مزید سخت کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی پہلے سے بند ہے جبکہ کرفیوکے42ویں روزتک  بھارتی فوج 40 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی امیدواروں کاکشمیرکی صورتحال پرتشویش کااظہار

مقبوضہ وادی میں مسلسل 42دن سےجاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے وادی میں بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہوگئی ہے، دوائیں ناپید ہونے سے مریض تڑپ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گھر سے نکل نہیں سکتے۔ کئی روز بعد پیاروں کے مرنے کی اطلاع ملتی ہے۔

تاہم  تمام تر بندشوں کے باوجود بھارتی فورسز کشمیریوں کا جذبہ آزادی نہ دباسکیں اوروادی میں بھارت مخالف مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔  

مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرامریکی ارکان پارلیمنٹ کااظہارتشویش

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی جس کےبعدسےوادی میں کرفیونافذ ہے، اورکشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوچکاہے، کرفیوکو42روزگزرچکےہیں اورکشمیری مسلمانوں کو نہ کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہیں اور نہ ہی دیگر ضروریات زندگی مہیا کی جا رہی ہیں۔

مزیدپڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو 42 ویں روز میں داخل، بھاری جانی و مالی نقصان

وادی کے ہر گلی کوچے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں جن کےپاس خطرناک اسلحہ موجود ہے، کوئی شہری انتہائی ضرورت کے تحت اپنے گھر سے نکلنے کی کوشش کرے تو پیلٹ گنز سے شدید زخمی کر دیا جاتا ہے، ظلم کی انتہا کہ ہسپتالوں میں ادویات تک ختم ہو چکی ہیں اور مریضوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔

Related Posts