پہلی سارک اسنوکرچیمپئن شپ پاکستان کے اسجداقبال نے جیت لی

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلی سارک اسنوکرچیمپئن شپ پاکستان کے اسجداقبال نے جیت لی
بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکامیں کھیلی جانے والی پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے اسجداقبال نےسنسنی خیزمقابلے کے بعد اپنےنام کرلی۔

بنگلہ دیش  کے شہر ڈھاکامیں کھیلی جانے والی  پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے اسجداقبال نےسنسنی خیزمقابلے کے بعد اپنےنام کرلی۔

سارک اسنوکرچیمپئن شپ کے فائنل میں  اسجد اقبال ہم وطن محمد بلال کو6-7 سے  شکست دے کرٹرافی اپنے نام کرنےمیں کامیاب ہوگئے، ٹرافی کا فیصلہ آخری فریم میں ہوا۔

اسجد اقبال نے کامیابی کشمیریوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لیے ایک اور ٹائٹل حاصل کرنے پر فخر ہے، انہوں نے محمد بلال کو بھی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ محمد بلال نے فائنل میں بہت ہی عمدہ مقابلہ کیا۔

 اسجد اقبال اور محمد بلال نے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے بلال نے بھارت کے سندیپ گلاٹی کو 0-6 سے زیر کیا تھاجبکہ دوسرے سیمی فائنل میں اسجد اقبال نے بھارت کے لکشمن راوت کو 4-6 سے ہرا دیاتھا۔

ڈھاکا میں جاری چیمپئن شپ میں میزبان ملک کے علاوہ پاکستان، بھارت، نیپال اور سری لنکا کے کھلاڑیوں نے حصہ لیاتھا۔ فاتح کیوئسٹ کو 2500 ڈالرز، رنراپ کو 1500 ڈالرز جبکہ چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے کیوئسٹس کو 1000 ڈالرز نقد انعام دیا گیا۔

Related Posts