راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کےمطابق وزیراعظم عمران خان نےایئرہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور ملکی دفاع یقینی بنانےپر پرپاک فضائیہ کےکردار کی تعریف کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق وزیراعظم کوپاک فضائیہ کےہیڈکوارٹر پہنچنے پرگارڈآف آنردیا گیا جہاں انہوں نے یادگارشہداءپر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ وزیراعظم کےہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال بھی موجود تھیں۔
ترجمان آئی ایس پی آرکےمطابق وزیراعظم نے ملکی فضائی دفاع کو یقینی بنانے پر پی اے ایف کے کردارکوسراہا، وزیراعظم کاکہنا تھا کہ وطن کامثبت تشخص ہویاتعمیری سرگرمیاں، پاک فضائیہ ہمیشہ آگےآگے رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نےقومی تعمیروترقی میں پاک فضائیہ کےبے شمار اقدامات کی بھی تعریف کی۔