وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیاکےسامنےہےپھربھی عالمی برادری کیوں خاموش ہے؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکاری کی قابض فوج کی جانب سے محاصرے کاآج32واں دن ہے، اس محاصرے کی آڑ میں بھارتی فورسز پیلٹ گنوں سے کشمیری مردوں ، خواتین اور بچوں کو گولیاں مار کر شہید اور زخمی کررہی ہے۔
Hospitals have run out of medical supplies; basic necessities are in short supply but a communication blackout has deprived Kashmiris a voice to the outside world & their families. Despite this, tales of horror are finding their way into the international media.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 5, 2019
India’s violation of all international laws including humanitarian laws is there for the world to see. So why is the world silent? Is the international community’s humanity dead when Muslims are being persecuted? What message is being sent to the 1.3 bn Muslims across the world?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 5, 2019
بھارتی فورسز کے ہاتھوں بچوں اور خواتین سمیت متعدد کشمیری شہید اور زخمی ہوئے ہیں،اسپتالوں میں ادویات کی قلت ہے جبکہ بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سےاشیائےضروریہ کی بھی قلت پیداہوگئی ہے ،ان کاکہناتھا کہ مقبوضہ وادی میں مواصلاتی بلیک آؤٹ کی وجہ سے کشمیریوں کا اپنے پیاروں اور بیرونی دنیا سے رابطہ کٹ کر رہ گیا ہے اور ان کی آواز باہر نہیں پہنچ رہی۔
اسپتالوں میں طبی سہولیات ختم، بنیادی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے مگر مواصلات پر تالہ بندی سے اہل کشمیر کی آواز بیرونی دنیا تک پہنچنے سے روک کر انہیں اپنے خاندانوں سے کاٹا جا چکا ہے۔ اسکے باوجود خوفناک داستانوں کی بازگشت بین الاقوامی میڈیا میں سنائی دے رہی ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 5, 2019
انسانی حقوق سمیت تمام بین الاقوامی قوانین کی بھارت کے ہاتھوں پامالی دنیا کے سامنے ہے۔ جب مسلمانوں پر ستم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں تو کیا اقوام عالم کی انسانیت دم توڑ دیتی ہے؟ دنیا بھر میں بسنے والے 1.3 ارب مسلمانوں کو کیا پیغام دیا جارہا ہے؟
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 5, 2019
وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری جوانوں کو گھروں سے اٹھاکر بھارت کے دیگر علاقوں میں قائم جیلوں میں ڈالا جارہا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کے سامنے ہیں تو پھر دنیا کیوں خاموش ہے؟ کیا عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ چکی ہے ؟عالمی براردی میں اس رویے سے دنیا بھر کے 1 ارب 30 کروڑ مسلمانوں کو کیا پیغام دیا جارہا ہے، کیا جب مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جاتے ہیں تو عالمی برادری کی انسانیت مر جاتی ہے؟