جی آئی ڈی سی کےمعاملے پرحکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SC directs Sindh authorities to evacuate illegally occupied government houses

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گیس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی ) کے معاملے پروفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی جس میں استدعاکی گئی ہے کہ جےآئی ڈی سی پرزیرالتوادرخواستوں کی فوری سماعت کی جائے۔

 حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل نے عدالت سے جی آئی ڈی سی کے مقدمات فوری سماعت کےلئے مقرر کرنے کی استدعا کی،  درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گیس انفراسٹرکچرسے متعلق مقدمات 2017 سے زیر التوا ہیں، ان مقدمات کی وجہ سے حکومت کی بہت بڑی آمدنی رکی ہوئی ہے، عدالت جے آئی ڈی سی سے متعلق مقدمات کو سماعت کے لیے جلد مقرر کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے جی آئی ڈی سی آرڈیننس واپس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی تھی  تاکہ معاملے پر جلد از جلد فیصلہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: جے آئی ڈی سی کی مد میں معاف کیے گئے واجبات کاآرڈیننس واپس لینے کافیصلہ

حکومت کی جانب سے گزشتہ ہفتے جی آئی ڈی سی آرڈیننس جاری کیاگیاتھا جس کے تحت بڑے کاروباروں کو 210 ارب روپے کی مالیاتی ایمنسٹی فراہم کی جانی تھی،وزیراعظم آفس کے مطابق  جی آئی ڈی سی پر قانونی جنگ کی وجہ سے پھنسی رقم 417 ارب سے تجاوز کرگئی ہے۔  

Related Posts