بھارتی اقدامات خطے کوخطرات کی جانب دھکیل رہے ہیں،ملیحہ لودھی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی عہدے سےفارغ
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو عہدے سے فارغ کردیا گیا، منیر اکرم کواقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقررکردیا گیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کاکہنا ہے کہ اقوام متحدہ کومقبوضہ کشمیر کے لیےباتوں سے بڑھ کرکچھ کرناہوگا،بھارتی اقدامات سے خطے کےامن کوخطرات لاحق ہیں۔

امریکی ٹیلی ویژن کودیے گئے انٹرویومیں پاکستانی سفیرملیحہ لودھی کاکہناتھا کہ  کشمیرکا المیہ 5 اگست کے بعد مزید شدت اختیارکرگیا ہے، بھارتی غیرقانونی اقدامات سے کشمیرمیں بڑے بحران کا خطرہ جنم لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام ایک ماہ سے زائد عرصہ سےبھارتی فوج کے ظالمانہ محاصرے میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

ملیحہ لودھی کاکہناتھا کہ کشمیر کا المیہ 5 اگست کے بعد مزید شدت اختیار کر گیا ہے ،مقبوضہ وادی میں  بھارتی بربریت سے سب آگاہ ہیں،  پیلٹ گنز کے استعمال سے نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے ،قابض فورسز نے کشمیریوں کی آزادی کو مکمل ختم کردیا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی پہلے ہی عروج پر ہے اور یہ صورتحل کسی بڑے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کے حل کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کی  دیرینہ ذمہ داریاں ہیں کسے مقبوضہ کشمیر میں  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لئے فوری ذمہ داریاں بھی ادا کرنا ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان  بار بار متنبہ کیا ہے کہ کشمیر کی  صورتحال کسی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے ۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کے امکان کے سوال پرانہوں نے کہا کہ پاکستان کسی  طرح کی کوئی جنگ نہیں چاہتا پاکستان ایک  ذمہ دار ایٹمی ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی لئے ہم بین الاقوامی برادری پر زور دے رہے ہیں کہ وہ کسی بڑے بحران سے قبل آگے آئے، ہم کوئی بڑا بحران نہیں دیکھنا چاہتے۔

Related Posts