آپ ہر سال چھوٹی ہوجاتی ہیں۔اقراء عزیز کی سالگرہ پر یاسر حسین کا پیغام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آپ ہر سال چھوٹی ہوجاتی ہیں۔اقراء عزیز کی سالگرہ پر یاسر حسین کا پیغام
آپ ہر سال چھوٹی ہوجاتی ہیں۔اقراء عزیز کی سالگرہ پر یاسر حسین کا پیغام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے شریکِ حیات اقراء عزیز کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ہر سال بڑی ہونے کی بجائے چھوٹی ہوجاتی ہیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکار یاسر حسین نے شریکِ حیات اقراء عزیز کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سمجھ تو آپ گئی ہوں گی، اس لیے یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی دن، اقراء عزیز کا شریکِ حیات یاسر حسین کو خراجِ تحسین

یاسر حسین اقراء کا موبائل فون واپس نہ کرنے والی ائیرلائن پر برہم

انسٹاگرام پیغام میں اداکار یاسر حسین نے کہا کہ ہماری محبت کی نشانی کبیر حسین ہمارے ساتھ ہے۔ پروپوزل سے شادی اور بچے تک میں بولڈ اور آپ بیوٹی فل رہی ہیں۔ ایسے ہی زندگی گزرتی رہے جیسے گزر رہی ہے تو میں بہت خوش رہوں گا۔

پیغام میں معروف اداکار نے کہا کہ ہر سال آپ بڑی ہونے کی بجائے چھوٹی ہوجاتی ہیں۔ یہ معاملہ اقراء عزیز حسین کے ساتھ بڑا عجیب و غریب ہے۔یاسر حسین نے شاعری کی صورت میں اقراء کو پیغام دیا کہ آپ جیسی ہیں، ویسی ہی رہئے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراء عزیز نے مردوں کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے شریکِ حیات اور فلم اسٹار یاسر حسین کو خراجِ تحسین پیش کیا اور محبت کا اظہار بھی کر ڈالا۔

آج سے 6 روز قبل انسٹاگرام پیغامات میں  یاسر حسین اور اقراء عزیز ایک دوسرے کی تعریف کرتے نظر آئے۔ اقراء عزیز کا یاسر کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ میں تھوڑی سی لیٹ ہوگئی لیکن آپ کو پتہ ہے کہ میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔

Related Posts