ابو ظہبی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو شکست دے کر اپنی سیمی فائنل میں رسائی یقینی بنالی۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 2 وکٹوں پر 189رنز بنائے۔ محمد رضوان ناقابل شکست 79 اور بابر اعظم 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جبکہ محمد رضوان کو میچ آف دی میچ قرار دیا گیا۔
جواب میں نمیبیاکی ٹیم نے 5وکٹوں کے نقصان 144رنز بنا ئے، نمیبیا کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور ڈیوڈویزا نے43رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نمیبیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ قومی ٹیم نے چوتھے میچ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے بعد بھارتی ٹیم افغانستان سے بھی ہارجائے گی۔شعیب اختر