اسلام آباد: پاکستان نے کسی بھی ڈرائیو اِن میوزک کنسرٹ کے دوران سب سے زیادہ کاروں کی موجودگی کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ ورلڈ ریکارڈ اسلام آباد میں ایک ڈرائیو اِن میوزک کنسرٹ کے دوران قائم ہوا جس میں گلوکار بلال خان، علی عظمت اور عاطف اسلم نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
عاصم اظہر میرے سوتیلے بھائی نہیں، نہ ہی ہم کزن ہیں۔میرب علی
فواد چوہدری کا سقوطِ ڈھاکہ پر مبنی فلم کھیل کھیل میں کیلئے اظہارِ تحسین
عرب نیوز کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کنسرٹ انتظامیہ نے کہا کہ ہم نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا تھا کیونکہ ہم ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا چاہتے تھے جس کا مثبت ردِ عمل ملا۔
انٹر ویو کے دوران کنسرٹ انتظامیہ نے کہا کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ہمارے لیے کم سے کم کاروں کا ہدف 1000 مقرر کیا تھا اور ہم نے 1500 سے زائد کاروں کی آمد ریکارڈ کی۔
اس حوالے سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے فیصلہ ساز جیک براک بینک نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم ہدف سے زائد کاریں جمع ہوئیں اور ورلڈ ریکارڈ واقعی قائم ہوا ہے۔
کورونا وباء کے دوران سماجی فاصلہ قائم رکھنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ ڈرائیو اِن میوزک کنسرٹس میں شائقینِ موسیقی اپنی کاروں سے باہر نکلے بغیر میوزک کا لطف اٹھاتے ہیں۔
کنسرٹ انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ورلڈ ریکارڈ تو قائم کرنا چاہتے تھے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہماری ترجیح یہ بھی تھی کہ نوجوان نسل اور فیملیز کو محفوظ تفریح فراہم کی جائے۔