شہروں کا عالمی دن، دنیا کے 80 کروڑ لوگ خطرے میں ہیں۔اقوامِ متحدہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہروں کا عالمی دن، دنیا کے 80 کروڑ لوگ خطرے میں ہیں۔اقوامِ متحدہ
شہروں کا عالمی دن، دنیا کے 80 کروڑ لوگ خطرے میں ہیں۔اقوامِ متحدہ

جنیوا: پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ ساحلی شہروں میں بسنے والے دُنیا کے 80 کروڑ لوگ خطرے کے دہانے پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک ہر سال 31 اکتوبر کے روز شہروں کا عالمی دن مناتے ہیں جس کا مقصد دنیا بھر کے شہری علاقوں کو درپیش مسائل اجاگر کرنا، عالمی تعاون کو فروغ دینا اور ترقی کے مواقع پر شعور کی بیداری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان کی نئی حکومت تسلیم نہ کرنے سے دنیا کیلئے مسائل پیدا ہونگے۔طالبان

مکہ مکرمہ، حجر اسود اور کعبۃ اللہ کو معطر کرنے کی روح پرور تقریب

شہروں کے عالمی دن کے موقعے پر پاکستان کے مختلف شہروں میں سول سوسائٹی اور بلدیاتی ادارے مختلف پروگرام منعقد کرتے ہیں جن میں شہروں کو درپیش مسائل اور دیگر معاملات پر روشنی ڈالی جاتی ہے اور مسائل کے حل پر تجاویز پیش کی جاتی ہیں۔

عالمی دن کے موقعے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر دنیا بھر میں سطحِ سمندر بلند ہونے سے ساحلی شہروں کے 80 کروڑ لوگ خطرے میں ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ 2050 تک دنیا کے 80 کروڑ ایسے لوگ خطرے میں ہوں گے جو ساحلی شہروں میں رہائش پذیر ہیں۔ آج  بین الاقوامی دن کے موقعے پر عالمی برادری کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف اقدامات اٹھانا ہونگے۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ شہروں کے عالمی دن کے موقعے پر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف اقدامات کیلئے مزید سرمایہ کاری کے بیانیے کا اعادہ کرتا ہوں جو دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بچانے کی کنجی ہے۔ 

 

 

Related Posts