بین الاقوامی مالیاتی ادارے عالمی بینک نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوبی ایشیاء کی شرحِ نمو میں کمی آئے گی۔
عالمی بینک نے گلوبل پراسپیکٹ 2020ء کے نام سے اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی معاشی شرحِ نمو میں رواں سال 0.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3 فیصد تک بھی جاسکتی ہے۔
گلوبل پراسپیکٹ رپورٹ 2020ء کے مطابق عالمی بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران جنوبی ایشیاء کی شرحِ نمو میں 1.5فیصد تک کمی کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پاکستان 2024ءتک عالمی شرحِ نمو کے حوالےسے ایک اہم ملک بن جائے گا، ایسے کل 20 ممالک ہوں گے جو پوری دنیا کی معیشت کے لیے اہم ہوں گے۔
عالمی جریدے بلوم برگ کی 21 اکتوبر کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 5 سال بعد پاکستان کا شمار بین الاقوامی معاشی شرحِ نمو میں حصہ ڈالنے والے ممالک میں ہوگا جو دنیا کی معیشت کے لیے 78 اعشاریہ 5 فیصد مہیا کریں گے۔
جریدے کے مطابق لسٹ میں شامل نئے ممالک میں سعودی عرب، میکسیکو اور ترکی شامل ہیں جبکہ اسپین، کینیڈا اور پولینڈ کے ساتھ ساتھ ویتنام کو بھی لسٹ سے خارج کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: 2024ء تک پاکستان کی عالمی شرحِ نمو اہم ہوگی۔عالمی میڈیا