کراچی میں شوہر کی لاش ٹکڑے ٹکڑے کرکے آرام سے سونے والی قاتل بیوی گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں شوہر کی لاش ٹکڑے ٹکڑے کرکے آرام سے سونے والی قاتل بیوی گرفتار
کراچی میں شوہر کی لاش ٹکڑے ٹکڑے کرکے آرام سے سونے والی قاتل بیوی گرفتار

شہرِ قائد میں شوہر کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے آرام سے سونے والی قاتل بیوی کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے ملزمہ کے گھر میں شوہر کی لاش کے ٹکڑے مختلف کمروں سے برآمد کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے صدر میں پیش آیا۔ خاتون نے شوہر کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پسند کی شادی نہ ہونےکاغم،پریمی جوڑےنےقبرستان میں خودکشی کرلی

اسلام آباد ایئر پورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام 

مقتول شوہر شیخ محمد سہیل کے قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ کا کہنا ہے کہ رباب نے شوہر کی لاش کے ٹکڑے کردئیے تھے مختلف کمروں سے مقتول کے اعضاء برآمد ہوئے۔

ایس ایس پی کے بیان کے مطابق شیخ سہیل کی جان لینے کے بعد بیوی آرام سے سو گئی۔ پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقتول کے گھر پہنچ گئی۔ سفاک بیوی کے قبضے سے مختلف اوزار بھی ملے۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی باقیات اور شواہد جمع کیے جاچکے ہیں۔ ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ قتل کی وجوہات جاننے کیلئے ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

 

Related Posts