ممبئی:معروف بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی میں سلمان خان اور ان کی بہنوں کو مدعو نہیں کیا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپیتا خان نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شادی کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔
اس کے علاوہ سلمان خان کے خاندان کے قریبی ذرائع نے اس بارے میں انکشاف کیا ہے کہ’سلمان خان کو شادی کا کوئی دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا۔
ذرائع کے مطابق سلمان خان کی بہنوں الویرا اور ارپیتا کو بھی کترینہ کی طرف سے شادی کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔جس کے باعث وہ شادی میں شریک نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں: کہے دل جدھر کا مرکزی کردار چلبل پانڈے کیوں لگتا ہے؟ جنید خان کی وضاحت