پی ٹی وی کے پروگرام گیم آن ہے کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کون ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Who is PTV’s ‘Game on Hai’ host Dr Nauman Niaz

ڈاکٹر نعمان نیاز گزشتہ شب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے ساتھ لائیو شو کے دوران بدتمیزی کے بعد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکے ہیں۔

شعیب اختر کے واک آؤٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین ’گیم آن ہے‘ کے میزبان پر شدید برہمی کا اظہار کرنے کے ساتھ شعیب اختر کی بہادری پر داد دے رہے ہیں جنہوں نے شو کے بیچ میں ہی رخصت ہونے کا فیصلہ کیا لیکن پھر بھی میزبان نے اپنے سوالات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

بیشتر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز اس سے پہلے بھی لیجنڈ شعیب اختر ودیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ رکھتے تھے جس کے بعد لوگوں نے ڈاکٹر نعمان نیاز کی ذات پر سوالات اٹھادیئے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے سرکاری ٹی وی چینل پر اہم ذمہ داری دے دی گئی؟ 

ڈاکٹر نعمان نیاز کون ہیں؟
نعمان نیاز کرکٹ کے نامہ نگار، پی ٹی وی کے ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ سینڈی کیشن اور مصنف ہیں۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے مختلف اخبارات کے لیے مضامین لکھے اور کرکٹ کے حوالے سے متعدد لائیو شوز کی میزبانی کی۔

نعمان نیاز بطورمصنف
نعمان نیاز پاکستان کرکٹ کے تاریخ دان ہیں اور ان کی پہلی تصنیف دی فلکچوئیٹنگ فارچیونز 2005میں لانچ کی گئی جبکہ دی اسٹوری آف بائی لیٹرل 2010میں منظر عام پر آئی۔

تمغہ امتیاز
نعمان نیاز کو اسپورٹس جرنلزم اور براڈکاسٹنگ میں خدمات پر پاکستان کے سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا جاچکا ہے۔

پس منظر
نعمان نیاز کا تعلق لاہور سے ہے، انہوں نے ابتدائی تعلیم راولپنڈی میں حاصل کی۔ ان کے والد پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل تھے۔

نعمان نیاز اور کرکٹ
1999 میں نعمان نیاز نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر شمولیت اختیار کی اور انہیں ترقی دے کر ایشین کرکٹ کونسل کا منیجر کوآرڈینیٹر بنا دیا گیا۔ اس کے فوراً بعد انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیا منیجر مقرر کر دیا گیا۔

نعمان نیاز اور صحافت
نیاز کا ٹیلی ویژن کیریئر 1996 میں پی ٹی وی سے شروع ہوا۔ اسی سال انہیں 1996 میں ورلڈ کپ کے دوران میچ سے پہلے اور میچ کے بعد کے تجزیوں کی میزبانی کرنے کے لیے کہا گیا جو کہ جلدمقبول ہو گیا۔

 پی ٹی وی پرمیچ کے بعد کے تجزیاتی شوز میں شہرت کے حامل مختلف غیر ملکی کرکٹرز کو بطورمہمان مدعو کرنا نعمان نیاز کا خاص طریقہ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ٹرینڈ ؟
گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے بعد پی ٹی وی پر پروگرام گیم آن ہے کے دوران ڈاکٹر نعمان نیاز کے غیر مہذب تبصرے کے بعد شعیب اختر دوران پروگرام واپس چلے گئے۔

یہ پروگرام براہ راست نشر کیا جارہا تھا اور شائقین کرکٹ نے لیجنڈ شعیب اختر کے ساتھ نامناسب رویئے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

اصل میں ہواکیا تھا؟
یہ سب کل رات اس وقت شروع ہوا جب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ پاکستان کی کامیابی کے ساتھ ختم ہوا۔ پی ٹی وی کی لائیو ٹرانسمیشن کے دوران شعیب اختر بطور کرکٹ تجزیہ کار موجود تھے اور ڈاکٹر نعمان نیاز میزبان تھے۔

معاملات کافی ہموار تھے جب تک کہ ڈاکٹر نعمان نے شعیب اختر سے سوال نہیں کیا اور بعد میں شعیب اختر نے لاہور قلندرز کا ذکر کرتے ہوئے جواب دینے کا فیصلہ کیا جو میزبان کو پسند نہیں آیا۔ ڈاکٹر نعمان نے کہا کہ میں یہ نہیں کہنا چاہتا، لیکن اگر آپ زیادہ ہوشیار ہیں، تو جا سکتے ہیں۔ میں یہ آن ائیر کہہ رہا ہوں۔

لائیو ٹرانسمیشن پر یہ کہنے کے بعد میزبان شعیب اخترکو روکتے ہوئے وقفے کے لیے چلے گئے اورآن ایئر واپس آنے کے بعد شعیب اختر نے شو سے واک آؤٹ کرنے کا فیصلہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ ’’قومی ٹیلی ویژن پر جس طرح میرے ساتھ سلوک کیا گیا، مجھے نہیں لگتا کہ مجھے یہاں بیٹھنا چاہیے۔ میں پی ٹی وی سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

شعیب اختر کا بیان
شعیب اختر نے واک آؤٹ اور استعفیٰ دینے کے بعد یہ واضح کرنے کا فیصلہ کیا کہ اصل میں کیا ہوا تھا۔ سابق کرکٹر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کی طرف سے شو چھوڑنے کا کہنے کو شرمناک قرار دیا کیونکہ وہ اس وقت سرویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور جیسے کرکٹ لیجنڈز کے درمیان بیٹھے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے یہ کہہ کر سب کو شرمندگی سے بچانے کی کوشش کی کہ میں اس باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ اس کی ٹانگ کھینچ رہا ہوں کہ نعمان بھی شائستگی سے معافی مانگیں گے اور ہم شو کے ساتھ آگے بڑھیں گے لیکن انہوں نے معذرت سے انکار کردیا۔ پھر میرے پاس کوئی اور چارہ نہیں تھا۔

نعمان نیاز کا مؤقف
ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہاہے کہ شعیب اختر کو ایک اسٹار کے طور پر یاد کرنے پر حیرت ہے کیونکہ وہ بہترین ستاروں میں سے بہترین ہیں۔ٹی وی میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے شعیب اختر نے پاکستان کیلئے جو اعزازات حاصل کیے، ان سے انکار نہیں کیا جاسکتا تاہم کسی بھی واقعے پر یکطرفہ بیان اپنی طرف توجہ مبذول کراتا ہے۔

سرکاری ٹی وی شو کے دوران شعیب اختر کو اٹھ کر جانے کا کہنے والے ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ میں اور شعیب اختر طویل عرصے سے ایک دوسرے کے دوست ہیں اور میں ہمیشہ ان کے بہتر مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا رہوں گا۔

Related Posts