ماہرہ نے ڈرامہ ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کے بارے میں غلط فہمی دور کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرہ نے ڈرامہ ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کی بارے میں غلط فہمی دور کردی
ماہرہ نے ڈرامہ ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کی بارے میں غلط فہمی دور کردی

کراچی: اداکارہ ماہرہ خان، جو اس وقت ڈرامے ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ جس کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے میں مہرین کا کردار ادا کر رہی ہیں، ماہرہ خان نے ڈرامے کے بارے میں غلط فہمی کو دور کر دیا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ جب وہ اسکرپٹ پڑھ رہی تھیں تو انہیں وہی احساس ہو رہا تھا جو اس وقت ناظرین کو ان کے کردار کے بارے میں ہو رہا ہے کہ وہ خاموش کیوں ہیں اور خاموشی سے سب کچھ سہ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ اس میں جذباتی، صدمے اور بدسلوکی وجہ موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا معاشرہ اس کی تصویر کشی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہانی کہاں جائے گی آپ اسے دیکھیں گے۔

ماہرہ خان کے مطابق، وہ اس بات سے اتفاق کرتی ہیں کہ چند ایسے نکات ہیں جن پر مہرین کی طبیعت رجعت پسند ہے لیکن شروع سے ایسا نہیں تھا۔ وہ ایک مضبوط اور خودمختار کردار تھی، ذرا انتظار کریں اور دیکھیں کہ کیا ہوتا ہے بجائے اس کے کہ اسے خود فرض کر لیا جائے، انہوں نے مزید کہا، یہ کہانی کوئی محبت کی کہانی نہیں ہے، بلکہ ایک تلخ خاندان کی کہانی ہے۔

مزید پڑھیں: کترینہ کیف نے صبر، شکر اور خوشی کے پیغام سے مداحوں کے دل جیت لئے

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر اس ڈرامے نے اپنی مختلف کہانیوں اور اے لسٹ کی کاسٹ کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کی جس میں ماہرہ خان، عثمان مختار اور کبریٰ خان شامل ہیں۔

Related Posts