جب کوئی خاتون حجاب پہنتی ہے، تو وہ اپنا فرض پورا کرتی ہے۔ اداکارہ زائرہ وسیم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جب کوئی خاتون حجاب پہنتی ہے، تو وہ اپنا فرض پورا کرتی ہے۔ اداکارہ زائرہ وسیم
جب کوئی خاتون حجاب پہنتی ہے، تو وہ اپنا فرض پورا کرتی ہے۔ اداکارہ زائرہ وسیم

بولی وو ڈکو خیر باد کہہ دینے والی زائرہ وسیم نے بھارت میں جاری حجاب کی پابندی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حجاب اسلام میں فرض ہے اور جب کوئی خاتون حجاب پہنتی ہے، تو وہ اپنا فرض پورا کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے حوالے سے زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حجاب کے معاملے پر یہ سوچنا کہ وہ آپ کا اپنا انتخاب ہے، لاعلمی کا نتیجہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zaira Wasim (@zairawasim_)

انہوں نے کہا کہ ایسا اکثر اطمینان یا لاعلمی کے باعث کہا جاتا ہے، حجاب انتخاب نہیں بلکہ اسلام میں فرض ہے، تو جب ایک خاتون حجاب پہنتی ہے تو وہ اپنا فرض ادا کرتی ہے۔

21 سالہ زائرہ وسیم نے مزید کہا ‘ کہ میں بطور ایک خاتون شکرگزاری اور عاجزی کے ساتھ حجاب پہنتی ہوں اور اس پورے نظام کے خلاف مزاحمت کرتی ہوں جہاں خواتین کو مذہبی فرائض پورا کرنے سے روکا اور ہراساں کیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zaira Wasim (@zairawasim_)

انہوں نے مزید کہا ‘مسلم خواتین کے خلاف تعصب اور ایسے نظاموں کو تشکیل دینا جہاں انہیں تعلیم اور حجاب میں سے کسی ایک کا انتخاب اور ایک کو چھوڑنا ہو، مکمل ناانصافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار علی نورنے خاتون صحافی کے تمام الزامات مسترد کردیے

واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے محض تین فلموں سے بولی وڈ میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے بعد جولائی 2019 میں مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ مکمل پردہ کرتی ہیں۔

زائرہ وسیم نے ’دنگل‘ کے علاوہ عامر خان کی ہی پروڈیوس کردہ بلاک بسٹر فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کے علاوہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم ’اسکائے از پنک‘ میں کام کیا تھا جو 2019 کے اختتام پر ریلیز ہوئی تھی۔

Related Posts