سابق گرل فرینڈ نے سلمان خان پر سنگین الزامات عائد کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق گرل فرینڈ نے سلمان خان پر سنگین الزامات عائد کردیئے
سابق گرل فرینڈ نے سلمان خان پر سنگین الزامات عائد کردیئے

سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ سومی علی نے ان پر سنگین الزامات عائد کردیئے، سومی علی نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کیں اور لمبے پیغامات کے ساتھ ہر چیز کی وضاحت کی۔

سومی علی نے سلمان خان کے ساتھ گزارے 8 برسوں کو بدترین قرار دیا، سومی علی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ سلمان خان مجھے مارتے پیٹتے تھے۔ان کے ساتھ گزارے 8 سال میری زندگی کا بدترین وقت تھا۔

سومی علی نے کہا کہ سلمان خان نے برسوں مجھے دنیا کے سامنے اپنی گرل فرینڈ تسلیم نہیں کیا۔ سلمان خان کے ساتھ رہتے ہوئے کوئی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جب وہ مجھے بیوقوف،جاہل اور بے کار نہ کہتے ہوں۔

سومی علی نے کہا کہ سلمان خان انہیں بدصورت ہونے کا طعنہ دیتے تھے اور میرے ساتھ تعلق ہوتے ہوئے بھی دوسری خواتین کیساتھ کھلے عام افئیرچلاتے تھے۔

مزید پڑھیں:عدالت کا اداکاراؤں کیخلاف مواد سوشل میڈیا پر بلاک کرنے کا حکم

سومی علی کا مزید کہنا تھا کہ سلمان خان اپنے دوستوں کے سامنے میری بے عزتی کرتے تھے اور یہ کہتے تھے کہ مرد افئیرچلا سکتے ہیں عورتیں نہیں۔اداکارہ کا مذکورہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نیا پنڈورا بکس کھل گیا ہے۔

Related Posts