لگتا ہے سرفراز کا کیرئیر ختم، رمیز راجا کا پرانا بیان وائرل، تنقید کی زد میں آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لگتا ہے سرفراز کا کیرئیر ختم، رمیز راجا کا پرانا بیان وائرل، تنقید کی زد میں آگئے
لگتا ہے سرفراز کا کیرئیر ختم، رمیز راجا کا پرانا بیان وائرل، تنقید کی زد میں آگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز میں شاندار بیٹنگ دکھانے پر مداحوں کے دل جیت لیے جبکہ سابق چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کا ایک بیان وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ لگتا ہے سرفراز کا کیرئیر ختم ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف سرفراز احمد نے ہوم گراؤنڈ پر پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی جس پر صارفین داد دیے بنا نہ رہ سکے تاہم گزشتہ کچھ دنوں سے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا ایک بیان خاصہ وائرل ہے۔

گزشتہ برس ایک بیان میں رمیز راجا نے کہا تھا کہ ہمارے پاس محمد حارث کی شکل میں ایک نیا وکٹ کیپر بیٹر موجود ہے، لگتا ہے سرفراز کا کیرئیر اب ختم ہوگیا ہے۔

رمیز راجا کے اس پرانے بیان پر سوشل میڈیا صارفین اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا پر مختلف میمز بھی بنائی گئیں جبکہ کئی لوگوں کے مطابق سرفراز احمد کی نصف سنچریوں اور آخری ٹیسٹ میں سنچری سے ٹیم کی ضرورت بھی پوری ہوگئی اور رمیز راجہ کو خود بخود جواب بھی مل گیا۔

مزید پڑھیں:سرفراز احمد کا شاندار کم بیک، محمد رضوان کا بیان بھی سامنے آگیا

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سرفراز احمد نے پہلی اننگ میں 86 اور دوسری اننگ میں 53 رنز بنائے تھے جب کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں انہوں نے 78 اور دوسری اننگ میں 118 رنز اسکور کیے تھے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز برابری پر ختم ہوئی ہے۔

Related Posts