لاہور:پاکستا ن کےدورےپرآئی ویسٹ انڈیزکی ٹیم کے 3کھلاڑیوں سمیت ایک نان کوچنگ ممبر میں روناوائرس کی تصدیق ہوگئی۔
کرکٹ ویسٹ کےمطابق چاروں افراد کے پاکستان آمد پر ٹیسٹ کیےگئےتھے جو مثبت آئے،تاہم متاثرہ افراد میں کوئی علامات نہیں اور سب کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ دیگر ارکان کے 2 مرتبہ کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ تینوں کرکٹرز اس وقت آئسولیشن میں ہیں۔
Chase, Cottrell and Mayers unavailable for T20I Series in Pakistan after COVID-19 positive tests | Read More: https://t.co/bYHZ27FrrL
— Windies Cricket (@windiescricket) December 11, 2021
دوسری جانب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز شیڈول کے مطابق جاری رہے گی جبکہ کورونا کی تصدیق کے بعد روسٹن چیز، شیلڈون کوٹریل اور کائل مائرز کوپاکستان کے خلاف سیریز سے باہر کردیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت نے عالمی سطح پرچوری کاریکارڈاپنےنا م کرلیا