لاہور میں رئیس شخص نے غریب غبارہ فروش بچے پر کتا چھوڑدیا، بچہ لہولہان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Wealthy man unleashes dogs on balloon boy in Lahore

لاہور :ماڈل ٹاون فیملی پارک میں ایک رئیس شخص نے اپنے بچے کو مہنگا غبارہ بیچنے کا الزام لگا کر پالتو کتا چھوڑ دیا، کتے نے بارہ سالہ معصوم غبارہ فروش بچے کو کاٹ کاٹ کر لہولہان کردیا۔

غبارہ فروش کو اپنے کتے سے زخمی کرانے کے بعد ملزم لوگوں کو قتل کی دھمکیاں دیتا ہوا اپنے بچے کو گاڑی میں بٹھا کر فرار ہو گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پالتو کتا غبارہ بیچنے والے بچے کو بری طرح کاٹ کر زخمی کررہا ہے۔


 

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کی تاریخ اور وقت کا تو تعین نہیں ہوسکا تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واقعہ کے ذمہ دار شخص کو گرفتار کرکے سخت سزاء دینے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گزشتہ ماہ شہری کو زخمی کرنے والے 2 کتوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا ہے جبکہ یہ اقدام راضی نامہ ہونے کے بعد اٹھایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ 2 کتوں نے راہگیر کو بھنبھوڑ کر زخمی کر ڈالا اور کتوں کے مالک گھر کے رہائشی افراد نے بھی زخمی شہری کی کوئی مدد نہیں کی۔ پیر کے روز پولیس نے تصدیق کی کہ واقعے میں ملوث کتے موت کی نیند سوگئے۔

ایس ایس پی ساؤتھ عمران مرزا کا کہنا ہے کہ کتوں کو ایک ویٹرنری کلینک لے جایا گیا اور معاہدے کے مطابق انہیں سلایا گیا جس سے پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ملزم ہمایوں علی خان کو ڈی ایچ اے فیز 6 میں سگ گزیدگی کا واقعہ پیش آنے کے بعد اپنے ڈاگ ہینڈلرز فہد اور علی کے ہمراہ ایڈووکیٹ مرزا اختر کو نشانہ بنانے پر گرفتار کیا گیا۔

ایک جانب کیس کی قانونی کارروائی جاری تھی تودوسری طرف فریقین نے آپس میں راضی نامہ کر لیا۔ کتے کے مالک ہمایوں علی خان اور سگ گزیگی سے متاثرہ شہری مرزا اختر نے راضی نامے پر دستخط کردئیے۔

قبل ازیں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں راہگیر کو کتوں نے بھنبھوڑ کر زخمی کردیا جس کے بعد راضی نامے پر دستخط کردئیے گئے، معاہدے کے مطابق معروف کاروباری شخصیت 10 لاکھ روپے دینے کیلئے رضامند ہے۔

گزشتہ ماہ کلپرز کے مالک ہمایوں خان نے سگ گزیدگی کا شکار شہری مرزا اختر علی سے راضی نامے کے معاہدے پر دستخط کردئیے جس کے تحت انہوں نے غیر مشروط طور پر متاثرہ شہری سے معافی مانگ لی۔

Related Posts