راتوں کی پرسکون نیند کیلئے پاک فوج کے مقروض ہیں، عدنان صدیقی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راتوں کی پرسکون نیند کیلئے پاک فوج کے مقروض ہیں، عدنان صدیقی
راتوں کی پرسکون نیند کیلئے پاک فوج کے مقروض ہیں، عدنان صدیقی

کراچی:اداکار عدنان صدیقی نے یومِ دفاع کی مناسبت سے جاری پیغام میں کہا کہ ہم راتوں کی پرسکون نیند کیلئے پاک فوج کے مقروض ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں آج اپنے قومی ہیروز کو سلام کرنے اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع دیتا ہے۔

اداکار نے لکھا کہ قومی ہیروز اور جنگجوں کا شکریہ جنہوں نے ہماری عظیم قوم کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کیں۔عدنان صدیقی نے کہا کہ ہم اچھی نیند کیلئے پاک فوج کے جوانوں کے مقروض ہیں۔

دوسری جانب شوبز شخصیات نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 65کی جنگ میں اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت تھی اگر ہم متحد رہے تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔

ہمارا ازلی دشمن آج بھی ہمارے خلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے، کسی بھی قسم کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے پاکستانی قوم اور پاک افواج پوری طرح مستعد ہیں۔

افواج پاکستا ن اور قوم نے 56 سال قبل آج کے دن دشمن کے ناپاک عزائم خاک ملا دئیے تھے، اس دن ہماری افواج نے جراتمندی اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔

مزید پڑھیں: عائزہ خان کا بالی ووڈ کے ڈائریکٹر امتیاز علی کے ساتھ کام سے انکار

شوبز شخصیات نے کہا کہ پاکستان کی تابناک تاریخ میں 6 ستمبر کا دن ہماری بہادر مسلح افواج کی جرات، عزم صمیم اور ایثار و قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Related Posts