قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو کرکٹ کے میدان میں ان کی خدمات کے اعتراف میں دبئی کا گولڈن ویزہ جاری کیا گیا ہے۔
فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ دبئی حکومت کی طرف سے گولڈن ویزے کا اجراء میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
پاکستانی ٹیم کے سابق ڈاکٹر نے وسیم اکرم پر بیان دیکر نیا پنڈورہ بکس کھول دیا
سابق کپتان وسیم اکرم بھی فاسٹ بولر حسن علی کی حمایت میں بول پڑے
وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ کے میدان میں میری خدمات کے اعتراف میں مجھے گولڈن ویزہ جاری کیا گیا۔ دبئی کاروبار، چھٹیاں منانے اور دنیا سے روابط کیلئے دنیا کا بہترین مقام ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ میں متحدہ عرب امارات کو اس کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقعے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دبئی جیسے بہترین مقام پر مزید وقت گزارنے کیلئے پر امید ہوں۔
متحدہ عرب امارات بیرونی سرمایہ کاروں اور مشہورومعروف شخصیات کو سہولیات دے رہا ہے۔ آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو بھی دبئی حکومت نے گولڈن ویزہ جاری کیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے متعلق ٹیم کے سابق ڈاکٹر توصیف کے بیان نے نیا پنڈورہ بکس کھول دیا جس کے مطابق ان پر دباؤ ڈالا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر توصیف نے انکشاف کیا ہے کہ وسیم اکرم کو ٹیم سے باہر رکھنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔ نجی ٹی وی (اے آر وائی) کے مطابق ڈاکٹر توصیف نے بتایا کہ شارجہ میں وسیم اکرم زخمی ہوگئے تھے۔