عوام کیلئے بُری خبر، واسا نے پانی کے بلوں میں 200 فیصد تک اضافہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: بجلی، گیس اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد واسا نے بھی اپنا بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے پانی کے بلوں میں 200 فیصد اضافہ کردیا۔

واسا کی جانب سے بلوں میں اضافہ سیوریج کی مد میں کیا گیا ہے جس کی منظوری حکومت نے پنجاب نے دی اور اس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔

پانی کے بلوں میں اضافے کی تناسب کے مطابق سات مرلہ گھر کا بل ساڑھے پانچ سو کی بجائے 1500 روپے ماہوار ہوگیا ہے۔ اسی طرح دس مرلے کے گھر کا بل 650 سے بڑھ کر 1800 روپے اور ایک کنال گھر کا بل 1300 سے بڑھ کر تین ہزار سے زائد ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا ایلون مسک کرپٹو کرنسی لانچ کرنے والے ہیں؟

ایم ڈی واسا غفران احمد کے مطابق واسا پانچ ارب روپے سالانہ خسارہ برداشت کرتی ہے جس کی بنیادی وجہ بجلی، پٹرول اور دیگر اخراجات کا بڑھنا ہے لہذا مجبوراً واسا کے بلوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

غفران احمد نے کہا کہ بلوں میں اضافے سے آمدنی میں سالانہ تین ارب روپے کا اضافہ ہوگا اور باقی دیگر شعبوں سے بھی رقم اکٹھی کر کے خسارہ پورا کریں گے۔

Related Posts