ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے بغیرمشاورت کیےہٹایاگیا،ویرات کوہلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی:بھارت کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان ویرات کوہلی نے کہاہےکہ انہیں ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹانےسے متعلق صرف ڈیڑھ گھنٹہ پہلے بتایاگیاتھاکہ ہم آپ سے کپتانی واپس لے رہےہیں۔

ویرات کوہلی نے کہاکہ کپتانی واپس لینے سے متعلق بورڈ نے مجھ سے کوئی مشاورت بھی نہیں کی جس پر مجھے بہت مایوسی ہوئی،کوہلی نے کہا16ستمبر کو ان کی جانب سے ٹی20 ٹیم کی قیادت سے دستبرداری اور  8دسمبر کو دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان تک ان کی بورڈ سے ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی گفتگو نہیں ہوئی تھی۔

ویرات کوہلی نے انکشاف کیا کہ 8 دسمبر کو ٹیسٹ سیریز کے لیے سلیکشن کی میٹنگ سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل ان سے رابطہ کیا گیا تھا اور ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا بتایا گیا، چیف سلیکٹر چیتن شرما نے مجھ سے ٹیسٹ  ٹیم پر  مشاورت کی  جس  پر ہم دونوں نے اتفاق کیا اور کال ختم کرنے سے قبل مجھے بتایا گیا کہ پانچوں سلیکٹرز نے فیصلہ کیا ہے کہ اب میں ون ڈے ٹیم کا کپتان نہیں ہوں گا جس پر میں نے جواب دیا کہ (ٹھیک ہے)۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کی نئی کرکٹ رینکنگ، بابر اعظم ٹاپ پوزیشن سے محروم

دوسر ی جانب ویرات کوہلی نےکہاکہ میدان میں اکثرایسانہیں ہوتاجس کی ہم توقع رکھتےہیں اس لئے ہم ذاتی حیثیت میں کچھ زیادہ نہیں کرسکتے بس وہی کرسکتےہیں جوہمارے کنٹرول میں ہوتاہے۔

Related Posts