پاکستان کے معروف اداکار سہیل اصغر لاہور میں انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Veteran actor Sohail Asghar dies in Lahore

پاکستان کے معروف اداکار سہیل اصغر علالت کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے،مداح سوگوار، اہم شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

سہیل اصغر لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1978 سے 1988 تک ریڈیو کیلئے کام کیا۔ گزشتہ سال تجربہ کار اداکار نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی کیونکہ ان کے پیٹ کا آپریشن ہوا تھا۔

سہیل اصغر کاکہنا تھا کہ میں معجزات پر پختہ یقین رکھتا ہوں۔ میں محبت اور دعاؤں کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں،خدا کی بستی سے شہرت پانے والے فنکار کا کہنا تھا کہ مجھے آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے، میری کامیاب سرجری اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

مزید پڑھیں:عمر شریف کے انتقال سے اُردو کامیڈی یتیم ہوگئی، یاسر حسین

مرحوم کو انڈس ڈرامہ ایوارڈ اورپاکستان ٹیلی ویژن کے 40 سال مکمل ہونے پر منعقد ہونے والے 12ویں پی ٹی وی ایوارڈ شومیں سال 2002 کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا تھا۔

Related Posts