الیکشن کمیشن کی خالی اسامیاں، وزیراعظم کا شہباز شریف کے نام خط

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے آئینہ دکھانے پر میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔شہباز شریف
عمران خان نے آئینہ دکھانے پر میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قائد حزب اختلاف کو الیکشن کمیشن ممبران کی خالی اسامیوں سے متعلق خط لکھا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 213 اور 218 کے مطابق قائد حزب اختلاف کو خط لکھا، وزیراعظم نے خط میں الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا ممبران کے لئے تین تین نام تجویز کئے ہیں۔

فواد چوہدری  نے کہا کہ الیکشن کمیشن ممبر پنجاب کے لیے احسن محبوب، راجا عامر خان، سید پرویز عباس کا نام تجویز کیا گیا ہے، ممبر خیبرپختونخوا کے لیے جسٹس (ر) اکرام اللّٰہ خان، فرید اللّٰہ خان اور مزمل خان کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کے ناموں پر اپوزیشن کے جواب کے بعد تعیناتی ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کے حصول میں مدد کررہا ہے، آرمی چیف

Related Posts