مرغیوں کو قید میں دیکھ کر اداکارہ اشنا شاہ کادل ٹوٹ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ushna Shah expresses anger over keeping animals in cages

کراچی :پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے ایک گھر میں مرغیوں کو ہر وقت پنجرے میں بند رکھنے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی جرم کیے بغیر انتہائی خراب جیل میں زندگی گزارنے سے بہتر جلد موت ہوگی۔

جانوروں سے بہت زیادہ محبت کرنے والی اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر آنکھوں دیکھے گئے واقعے سے متعلق بتایا کہ ایک سیٹ پر مرغیوں کو دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا۔ مرغیوں کا مالک دن رات انہیں پنجرے میں بند رکھتا ہے۔

گھر کا مالک چوری ہوجانے کے خوف سے انہیں باہر نہیں نکالتا۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ دیگر لوگ بھی اپنے گھروں میں مرغیوں کو پنجرے میں بند رکھتے ہیں۔ تصور کیجئے کہ مرغیوں کو رات دن پنجرے میں قید رکھنا انہیں کیسا لگتا ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

اشنا شاہ نے سوال اٹھایا کہ مرغیوں کو استعمال کرنا ایک چیز لیکن کیا ساری زندگی ہم ان کو تکلیف دیں گے۔ میں تمام جانوروں اور پرندوں کے لئے بولتی ہوں جنہیں باندھا یا قید کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:اشنا شاہ کو جانوروں کی حالت پر ترس آگیا، چڑیا گھر بند کرنے کیلئے آواز اٹھادی

واضح رہے کہ اشنا شاہ اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط بھی ہوئے تھے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اْشنا جانوروں اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے بات کریں گی۔

Related Posts