امریکا نے غیر ملکی سازش سے منسلک سائفر الزامات ایک بار پھر مسترد کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: امریکا نے ایک بار پھر سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے غیر ملکی سازش سے منسلک سائفر الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ معلوم نہیں کتنی ہی بار اس سوال کا جواب دیا اور ہر بار ایک ہی جواب ہوتا ہے کہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان نے سائفر کا ڈرامہ سیاسی مقاصد کیلئے رچایا، اعظم خان 

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے وزارتِ عظمیٰ سے محروم کیے جانے پر یہ بیان دیا تھا کہ انہیں غیر ملکی سازش کے ذریعے ہٹایا گیا جس کے پیچھے امریکا جبکہ سائفر اس کا ثبوت ہے۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ ایک بار پھر کہتے ہیں کہ امریکا کسی بھی ملک کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی نہیں کرتا۔

گزشتہ روز سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا۔ دفعہ 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں سائفر کو سیاسی مقاصد کیلئے رچایا گیا ڈرامہ قرار دیا گیا۔

اعظم خان کا کہنا تھا کہ سائفر کے معاملے کو اچھالنا ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔ عمران خان نے بیرونی سازش کا بیانیہ گھڑنے کیلئے سائفر اپنے پاس رکھ لیا تھا اور بعد ازاں کہا کہ سائفر گم ہوگیا ہے۔

 

Related Posts