امریکا نے ایرانی بینکوں اور مالیاتی شعبے پر پابندیاں عائد کردیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US imposes sanctions on Iranian banks, financial sector

واشنگٹن : ملک میں صدارتی انتخابات سے قبل امریکا نے ایران کے بینکنگ کے شعبے پر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں ۔

امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ ایران کے 18 بڑے بینکوں پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں اور یہ اقدام دنیا کے مالیاتی نظام کو متاثر کرسکتا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اقوام متحدہ میں ناکامی کے بعد ایران پر معاشی پابندی کا اقدام اٹھایا جبکہ امریکی محکمہ خزانہ نے بینکوں کے خلاف مخصوص الزامات کی فہرست نہیں دی ۔

سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران کا مالیاتی شعبہ ہتھیاروں کے پروگراموں اور علاقائی کوششوں کی حمایت کے لئے استعمال ہوسکتا ہے۔ہماری معاشی دباؤ کی مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ ایران جامع مذاکرات پر راضی نہیں ہوجاتا ۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ امریکا کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی قلت پیدا کرنا چاہتا ہے، آبادی کو فاقہ کشی پر مجبور کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے لیکن ایرانی اس ظلم کو بھی برداشت کرینگے۔

مزید پڑھیں:نیویارک میں پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل 31 اکتوبر سے بند کرنیکا فیصلہ

دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ خوراک اور ادویات کے حوالے سے لین دین پر پابندی نہیں ہوگی۔

Related Posts