آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغان مفاہمتی پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغان مفاہمتی پر تبادلہ خیال
آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغان مفاہمتی پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے ملاقات کی۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل میں پیشرفت اور دیگر امور بھی زیرغور آئے، امریکی ناظم الامور نے خطے بالخصوص افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں : آئندہ مالی سال میں 900 ارب ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص کیے جائیں گے، اسد عمر

Related Posts