میانمارفوج عوام پر ظلم سے باز رہے،جدید دور میں بغاوت کی کوئی جگہ نہیں۔اقوامِ متحدہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UNSG encouraged Pakistan India ceasefire decision

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے میانمار میں عوامی احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج عوام پر ظلم سے باز رہے جبکہ جدید دور میں بغاوت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ میں میانمار کی فوج سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فوری طور پر عوام پر ظلم و جبر کو روک دے۔

پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے میانمار فوج سے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تشدد بند کیا جائے، فوج انسانی حقوق کا احترام کرے اور حالیہ انتخابات میں عوامی رائے کا احترام کیا جائے۔

انتخابات میں عوام کی طرف سے ڈالے گئے ووٹوں کی عزت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے میانمار فوج کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری جدید دنیا میں جمہوری حکومت کے خلاف بغاوت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف عوام کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، یورپی یونین نے میانمار پر پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ ظاہرکردیاجبکہ امریکا نے فوجی بغاوت سے منسلک دو مزید جرنیلوں پر جرمانہ عائد کیا۔

میانمار میں منتخب رہنما آنگ سان سوچی کی رہائی ا ور فوجی بغاوت کیخلاف مظاہروں میں مزید شدت آگئی جبکہ مغربی ممالک بھی فوجی بغاوت کیخلاف شدید ردعمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بغاوت کیخلاف عوام کااحتجاج جاری، 2جرنیلوں پر جرمانہ، اثاثے منجمد

Related Posts